12 دسمبر 2013 - 20:30
امریکی حکام کے بیانات صہینیوں کوخوش کرنے کیلئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بعض امریکی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف بیانات انتہا پسند صہینیوں کی حمایت حاصل کرنے کے دائرے میں ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بعض امریکی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف بیانات انتہا پسند صہینیوں کی حمایت حاصل کرنے کے دائرے میں ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاوالدین بروجردی نے کل دارالحکومت تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی خاص طور سے امریکی حکام کی جانب سےایران اور گرپ1+5 کے مابین جنیوا میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں دیئے جانے والے متضاد بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اور امریکی حکام انتہا پسند صہینیوں کی رضا مندی حاصل کرنے کیلئے اس قسم کے بیانات دینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب مجلس شورای اسلامی کے ڈپٹی اسپیکرمحمد حسن ابو ترابی فرد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی ممالک ایران کے جوہری حق کو تسلیم کریں تو ایران اور گروپ 1+5 کےمابین جوہری مذاکرات کےجاری رہنے کے بارے میں امید کی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲